ٹرین حادثہ، میں اور اسٹنٹ ڈرائیورسوئے ہوئے نہیں تھے، ڈرائیور کا موقف

لاہور:ڈہرکی کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی سر سید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد نے کہا ہے کہ تحقیقات میں ثابت ہو جائے گا کہ میں اور اسسٹنٹ ڈرائیور سوئے ہوئے نہیں تھے،رات 3 بج کر 40 منٹ کے وقت کراچی سے آنے والی ٹرین کے ڈبے گرے ہوئے تھے جنہیں دیکھ کر ہنگامی بریک لگانے کی بہت کوشش کی لیکن گاڑی نہیں رکی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرسید ایکسپریس کی دو ائیرکنڈیشنڈ بزنس کلاس بوگیاں اور ایک ڈائننگ کار متاثر ہوئی جبکہ حادثے میں ملت ایکسپریس کی 3 اے سی بزنس اور 8 اکانومی کلاس بوگیاں ڈاؤن ٹریک پر گریں۔ڈرائیور اعجاز احمد نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوجائے گا کہ میں اور اسسٹنٹ ڈرائیور سوئے نہیں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں