ہمیں اپنی سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھولنا نہیں چاہئے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی سیکورٹی فورسز پر فخر ہے جن کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن وامان قائم ہوا، بلوچستان سے نوجوانوں کی پاک فوج، فرنٹیئر کور اور دیگر سیکورٹی اداروں میں شمولیت نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کیلئے خوش آئند ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہمیں پاک فوج، ایف سی، اور دیگر تمام سیکورٹی اداروں پر فخر ہے، انکی قربانیوں کی وجہ سے آج ملک بھر خصوصاََ بلوچستان میں امن وامان قائم ہوا ہے، قوم کو اپنے انہوں نے کہا کہ ہمارے نو جوان ملک و قوم کی خدمت اور سلامتی کے لئے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ فوج اور دیگرسیکورٹی اداروں میں شمولیت کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے ملک و قوم کی حفاظت بھرپور طریقے سے کرسکیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پاک فوج، ایف سی اور دیگر سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن وامان کے قیام اور صوبے ترقیاتی عمل جاری ہے انہوں نے کہاکہ سیکورٹی ادارے کے جوان اپنے جانوں کے نظرانے پیش کرکے صوبے میں امن وامان قائم اور جاری ترقی کو تحفظ فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کا کردار ناقابل پراموش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں