ڈیجیٹل بلوچستان، وزارت آئی ٹی کے تحت کوئٹہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم

اسلام آباد:ڈیجیٹل پاکستان، ڈیجیٹل بلوچستان، وزارت آئی ٹی کے تحت کوئٹہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کر دیا گیا۔ جمعرات کو کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ٹیکنالوجی پارک 13 ہزار 800 مربع فٹ جگہ پرجدید سہولیات سے آراستہ ہے،مفاہمتی یادداشت پر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی اور الٹرا سافٹ سسٹم کے چیف ایگزیکٹیو نے دستخط کئے۔ سید امین الحق نے بتایاکہ معیشت کے استحکام اور لاکھوں باعزت نوکریاں پیدا کرنے کیلئے آئی ٹی شعبے کا فروغ اولین ترجیح ہے، ملک بھر میں رواں سال کے اختتام تک سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کی تعداد 25 کردی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے 65 آئی ٹی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 61 کمپنیاں کوئٹہ میں قائم ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹیکنالوجی پارکس کے قیام سے مزید کمپنیوں کی رجسٹریشن اور ہزاروں نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کے تحت ڈیجیٹل ترقی کے عمل میں ہم بلوچستان کو نہیں بھولے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تربت اور اطراف میں 5 سال سے معطل انٹرنیٹ سروس کی بحالی اور ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ منصوبے شروع کیئے، آئی ٹی شعبے میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں