فردوس جیسی خاتون عورت کے نام پر دھبہ اوردوسری خواتین کیلئے بدنامی کا باعث ہیں، حنا پرویز بٹ

لاہور:رکنِ پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے فردوس عاشق اعو ان کی پروگرام میں پی پی رہنما قادر مندوخیل کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی عورت کو حق نہیں کہ وہ مرد پر ہاتھ اٹھائے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ فردوس عاشق اعوان کے رویے کی شدید مذمت کرتی ہیں۔حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ کسی عورت کو حق نہیں کہ وہ مرد پر ہاتھ اٹھائے۔ فردوس جیسی خاتون عورت کے نام پر دھبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی خواتین دوسری خواتین کیلئے بھی بدنامی کا باعث بنتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں