نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کا پسنی کے سمندر میں امریکی افواج کی موجودگی پر گہرے تشویش کا اظہار
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماں راحت ملک اور انجئیر حمید بلوچ نے گودار آئیر پورٹ کے مبینہ استعمال اور پسنی کے سمندر میں امریکی افواج کی موجودگی کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ان اقدامات سے خطے کی جیو اسٹریٹجک پوزیشن پر گہرے اثرات مرتب ہونگے حکومت ایسی اطلاعات کی دیانتدارنہ وضاحت اور حقائق سے عوام اور پارلیمنٹ کو آگاہ کرے۔ کسی بھی اہم تزویراتی نوعیت کے حامل فیصلے سے پہلے ارکان پارلیمان اور عوام کو اعتماد میں لے۔نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال بہت نازک موڑ مڑ رہی ہے جبکہ حکومت عوام کی منتخب نہیں اور اسکے زریعے ملکی و عالمی قوتیں نازک اقدامات کرا رہے ہیں تباہ حال معیشت اور بدترین سیاسی عدم استحکام ملک کے مفاد میں نہیں۔ حالات کا تقاضا ہے کہ تمام جمہوری سیاسی قوتیں یکجا ہو کر جعلی اقتدار و اختیار والوں پر دباو ڈال کر ازسر نو صاف شفاف مداخلت سے پاک عام انتخابات کے انعقاد کے مشترکہ موقف اپنائیں باہمی اختلافات سے بلند ہو کر قومی وحدتوں کو ان کے وسائل پر با اختیار بنانے، ملک کو حقیقی پارلیمانی وفاقی جمہوری ریاست بنانے اور آئین و جمہوریت کا بالادستی یقینی بنانے کے ہم قدم و ہم آواز ہو جائیں۔ بیان میں کوئٹہ میں دھشت گردی کے واقعہ اور ممتاز قانون دان کانسی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے صوبے افغانستان کے مسئلہ کی جژی امکانی ردعمل کی بدترین دھشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔


