ہم حاکم نہیں بلکہ اپنے عوام کے خادم اور خدمت گار ہیں، نور محمد دمڑ

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم حاکم نہیں بلکہ اپنے عوام کے خادم اور خدمت گار ہیں حلقے کے عوام کی بنیادی مسائل کاحل اولین ترجیحی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں اپنے آفس حلقہ انتخاب سنجاوی سے تعلق رکھنے والے ملک خان محمد دمڑ اورحلقے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف افراد نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو اپنے اپنے مسائل حل کرنے کے حوالے سے درخواستیں پیش کئے بعض درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے موقع ہی پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پی اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت کے لئے آئی ہے، بے سہارا، غریب لوگوں، یتموں،بیواؤں کی فلاح و بہبودہمارا فرض ہے، حلقے کے دونوں اضلاع کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبہ میں شاہد سب سے بڑا صوبائی حلقہ پی بی6 زیارت کم ہرنائی ہے جوکہ دواضلاع پر مشتمل ہے ماضی میں یہ دونوں اضلاع علیحدہ علیحدہ صوبائی حلقے تھے صوبائی وزیر نے کہاکہ حلقہ انتخاب بڑا ہونے کے باؤجود ہماری کوشش ہے کہ حلقے میں شامل تمام علاقوں کے عوام کے بنیادی مسائل کرلو انہوں نے کہاکہ ماضی میں ان دونوں اضلاع پر حکمرانی کرنے والوں نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کی حکومتوں سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھنے کی وجہ سے دونوں اضلاع زیارت وہرنائی گوناگوں مسائل سے دوچار ہے حالانکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زراعت، معدنیات کے حوالے سے صوبے میں مشہور ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہاہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں