آغا خان یونیورسٹی نے’کورونا چیک‘ایپلی کیشن لانچ کر دی
آغا خان یونیورسٹی نے گھر بیٹھے کورونا کی علامات کو جانچنے کے لیے ’کورونا چیک‘ ایپلی کیشن لانچ کر دی۔
آغا خان یونیورسٹی کے مطابق اس ایپ میں آرٹیفیشل انٹلیجنس سے لیس انٹراایکٹو چیٹ بوٹ شامل ہے جو صارفین کو کورونا کی علامات سمجھنے اور متاثر ہونے کی صورت میں برقت ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ فراہم کرے گا۔
یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی ایپ کا مقصد یہ ہے کہ شہری اسپتال کا دورہ کرنے سے پہلے خود سے ہی کورونا وائرس کی اسکریننگ کر لیں۔
Load/Hide Comments