ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ مذاق ہے، پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان

کوئٹہ:پاکستان ور کرز فیڈریشن بلوچستان کے صدر حاجی عبد الکریم جنرل سیکر ٹری پیر محمد کاکڑ چیر مین اسلام شاہ حاجی محمد افضل مینگل خدائے رحیم ناصر راہی حاجی علی گل عزیز احمد سارنگزئی اصغر لودھی محمد عمر آغا ذلفقار شاہ نے ایک بیان میں حالیہ بجٹ میں ملازمین اور پنشنرز کے تنخواؤں اور پنشن دس فیصد آضافے کو محنت کشوں کے ساتھ سنگین مزاق قرار دے دیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی میں سو فی صدسے بھی ذیادہ اضافہ ہواہے اشیاء خوردنوش عام ملازم کے پہنچ سے باہر ہوگئے اور ہر روز مہنگائی میں مزید آضافہ ہورہا ہے زندہ گی بچاؤں کی دوائیوں میں 3سو فی صد اضافہ ہواہے انہوں نے کہا کہ PWFبلوچستان ملازمین کے تنخواؤں میں بجٹ میں دس فی صد آضافے کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے کہ حکومت اشیاء خورد نوش ودیگر اشیاء ضرورت اور دوائیوں کے قمیتیں 2018 کے جگہ پر لائیں یا مہنگائی کے تناسب تنخواؤں میں سو فیصد اضافہ کریں میڈیکل الائنس،ہاؤس رینٹ اور کنونس الاؤنس میں بھی اضافہ کرے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے11فروری کو اسلام آباد میں ڈی چوک پر گرینڈ الائنس کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا اس پر مکمل عمل درآمد کرے اور صوبائی حکومتوں کو بھی پابند کرے کہ وہ اپنے صوبوں کے ملازمین کو مارچ سے ڈسپیرٹی الائنس دے دیں انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کے ساتھ معاہدے کیا تھا کہ بجٹ میں تنخواؤں تمام ایڈہاک ریلیف ضم کرے گے تمام اداروں اور محکموں کے درمیان تنخواؤں میں فرق کو ختم کر کے یکسا کیا جائے گا اور مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ حکومت کو چا ہیے کہ معاہدے کی پاسداری کریں بصورت دیگر پاکستان کے ملازمین کی عظیم اتحادگرینڈ الائنس اپنے جائز اور تسلیم شدہ مطالبات منوانے کیلئے دھرنا،جلسہ،جلوس اور کام سے بائیکاٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرنے کی صلاحیت اور پورے سرکاری امور ٹھپ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں انہوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرینڈ الائنس بلوچستان کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرے ڈسپیرٹی الائنس مارچ سے اداکرے اور تنخواؤں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے تاکہ صوبے کے دو لاکھ سے ذائد ملازمین پائی جانی نے چینی دور ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں