ایک بجٹ میں 3 دن کے اندر 4موقف سامنے آنا ان کے جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ایک بجٹ پر 3 دن میں حکومت کے 4 موقف سامنے آنا اس کے جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ ایک بجٹ پر 3 دن میں حکومت کے 4 موقف سامنے آنا اس کے جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ 10 اور 11 جون کا ٹیکس فری بجٹ ہونے کا دعویٰ 12 جون کو ہی دم توڑ گیا،24 گھنٹے اپنے اہداف پر قائم نہ رہ سکنے والوں کے دعوؤں پر کون یقین کرے گا؟ثابت ہو گیا کہ یہ آئی ایم ایف بجٹ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں