گڈانی، پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

گڈانی:گڈانی میں پانی کا بحران شدید صورتحال اختیار کر گیا گڈانی اور گردونواح میں گذشتہ 3 ماہ سے پانی کی سپلائی بند شہر کربلا کا منظر پیش کرنے لگا،شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ٹینکر مافیا کی چاندنی لگ گئی مہنگے ریٹ پر پانی فروخت کرنے لگے جبکہ گڈانی کے غریب شہری من ریٹ پر پانی خریدنے پر مجبور ہوگئے اورغریب ماہی گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کوئی پُر سان حال نہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی میں پانی کا بحران شدید صورتحال اختیار کر گیا گڈانی اور گردونواح شیخ آباد۔جنوبی و شمالی موالی سمیت پورے گڈانی میں گذشتہ کئی ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اس سلسلے میں گڈانی کے سیاسی نمائندوں کی کارکردگی بھی صفر ہے اس سلسلے میں تاحال سیاسی نمائندوں اور متعلقہ محکموں کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس کے باعث عوام کو ریلیف کے بجائے عذاب کا سامنا ہے گڈانی کے غریب ماہی گیر جو دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں رہی سہی کسر پانی کی قلت نے پوری کردی اس سلسلے میں گڈانی کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ گڈانی میں پانی کی قلت کا فوری نوٹس لیکر پانی فراہمی کے احکامات جاری کرئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں