یمن میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا
یمن :سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے ایک روز بعد ہی حکومتی کنٹرول والے علاقے میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم نیشنل ایمرجنسی کمیٹی برائے کووِڈ19 نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ ’صوبہ حضر موت میں کورونا وائرس کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا‘۔ین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومتی کمیٹی نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
Load/Hide Comments