کرونا وائرس: جمہوریت کے لیے خطرہ ؟ اپریل 10, 2020اپریل 10, 2020 0 تبصرے دنیا بھر میں مختلف حکومتوں کو کووڈ انیس کی پھیلی وبا سے شدید مشکلات درپیش ہیں۔ ایسے مشکل حالات میں بھی جمہوری اقوام کثرتِ رائے سے فیصلے کرتی ہیں سیاسی محققین کا اتفاق ہے کہ نامساعد حالات میں جمہوریت پسند اقوام فوری فیصلے بھی پارلیمان میں کثرتِ رائے سے کرنے میں فخر محسوس کرتی ہیں جبکہ آمریت پسندانہ ممالک میں فردِ واحد اہم نوعیت کے فیصلے فوراً کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ اب یہ بھی صحیح ہے کہ فردِ واحد کے اقدامات یقینی طور پر قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے شدید خطرات بھی پیدا کر دیتے ہیں۔ تیئیس جنوری کو جب چینی حکومت نے گیارہ ملین کی آبادی کے شہر وُوہان کے سارے ملک سے الگ تھلگ کر دیا تھا تو بقیہ ساری دنیا ایشیائی اقوام کو دیکھ رہی تھیں کہ ان کا ردعمل کیا ہوتا ہے۔ اُس وقت ایسا محسوس نہیں کیا گیا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم سے پیدا ہونے والی کووڈ انیس کی بیماری صنعتی طور ترقی یافتہ اور بہتر معاشی حالات کی حامل اقوام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے کر موت کا بازار گرم کر دے گی۔ اب صورت حال یہ ہے کہ اس بیماری سے یورپ کی امیر ریاستوں کو چین سے بھی بدتر حالات کا سامنا ہے۔ ان امیر ملکوں میں موت، بیماری، افراتفری، بے چینی، معاشی مشکلات اور ذہنی اضطراب کا دور دورہ ہے۔ اس بیماری کے پھیلاؤ کے بعد سے جمہوریت پسندانہ روایات کے حامل ممالک میں حقوق کے راستے میں بعض شدید رکاوٹیں کھڑی ہو گئی ہیں۔ نیو یارک سٹی، میڈرڈ اور برلن میں بنیادی حقوق کو سخت پابندیوں میں جکڑ دیا گیا ہے۔ ان میں خاص طور پر نقل و حمل کی پابندی اہم خیال کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو باہر نکلنے کی پابندی کے ساتھ ساتھ شہر کے اندر بھی پھرنے کی اجازت نہیں۔ کورونا وائرس کی وبا نے انسانوں کو اپنی پرانی عادات بدلنے پر مجبور کر دیا ہے۔ پارلیمانی سرگرمیاں محدود ہو چکی ہیں۔ بعض ممالک کے سربراہانِ حکومت بھی اس وائرس کی گرفت میں آ چکے ہیں۔ ان میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن خاص طور پر نمایاں ہیں۔ اب وائرس سے متاثر ممالک چین کی جانب رشک بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہاں اب مجموعی حالات معمو پر آتے جا رہے ہیں۔ ایسا محسوس کیا جانے لگا ہے کہ آمریت پسندانہ حکومتوں کو پیچیدہ اور مشکل حالات میں جمہوری اقوام پر فوری فیصلے لینے میں کہیں برتری تو حاصل نہیں۔ آسٹریا کی خاتون سیاسی مفکر تہمارا اہس (Thamar Ehs) کے دماغ میں ایسے ہی خیالات ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔ وائرس کی وبا کے خلاف بیجنگ حکومت کی بتدریج کامیابی کے تناظر میں تہمارا اہس کا کہنا ہے کے چین کی کامیابی کے حوالہ سی کسی نے یہ سوچا ہے کی شدید لاک ڈاؤن میں وہاں کی حکومت کے تمام اقدامات کتنے شفاف تھے اور کیا سبھی حقائق منظر عام پر لائے گئے ہیں۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)