پشین زیر حراست مبینہ اغواء کار لیویز تھانہ سے فرار

پشین: برشور کے علاقے سرٹال توبہ کاکڑی سے بچے کو اغواء کرنیوالا زیرحراست مبینہ اغواء کار لیویز تھانہ برشور سے فرار ہوگیا، ضلعی انتظامیہ نے غفلت اور لاپرواہی پر لیویز تھانہ انچارج سمیت بارہ اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لیویز تھانہ برشور کے علاقے سرٹال توبہ کاکڑی دوماہ قبل ایک 11 سالہ بچے کو مبینہ طور اغواء کرکے پاک ایران سرحد پر واقع تفتان میں مقیم مبینہ اغواء کار محمداکرم قوم کاکڑ حسینڑ کو پشین لیویز نے گرفتار کرکے لیویز تھانہ برشور کے حوالات میں زیر تفتیش تھا گزشتہ روز موقع پاکر حوالات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر برشور حفیظ اللہ سوری نے مبینہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر تھانہ انچارج سمیت بارہ لیویز اہلکاروں کو معطل کرکے انہیں گرفتار کرلیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں