اوستہ محمد، ایک ہی رات میں چوری کے 7واقعات

اوستہ محمد: اوستہ شہر چوروں کے نرغے میں ایک ہی رات میں مختلف کالونیوں میں سات چوریاں، قیمتی موبائل، نقد رقم، شمسی پلیٹ اور دیگر سامان چوری ہو گئے، شہری پریشان، شہر میں کوئی پولیس گشت نہیں کاغزی کاروائی میں ہر محلے میں پولیس گشت ہے، رپورٹ تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں شہری چوروں اور ڈاکووں کے نرغے میں ہے، کوئی پولیس گشت نہیں کاغزی کاروائی میں پولیس گشت کو ظاہر کیا جاتا ہے لیکن کسی محلے میں کوئی پولیس والا نہیں جاتا،پیر اور منگل کی رات کو مختلف محلوں جان کالونی، مری محلہ، گرلز سکوم محلہ میں ایک ہی رات میں سات چوریوں کے واقعات پیش آئے جن میں دس سے زائد موبائل فون، نقدرقم شمسی پلیٹین، کپڑے اور دیگر سامان شامل ہیں لاکھوں کی چوریاں شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے اس کی اصل وجہ کوئی پولیس گشت نہیں، سی آئی اے پولیس صرف بھتہ خوری کے لئے مقرر کیے ہوئے ہیں وہ جوئے، منشیات، اور جیب تراشوں سے بھتہ لینے کے لئے مقرر ہے ان کی بھی کوئی گشت نہیں ہے، آئی جی پولیس نوٹس لے اور شہریوں کو امن دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں