شہباز شریف سے بی این پی کے آغا حسن کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز ملاقات کی۔آغا حسن بلوچ نے شہباز شریف کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے حکومت کے رویے کو غیر جمہوری اور باعث افسوس قرار دیاانہوں نے کہاکہ پارلیمانی روایت تھی کہ اپوزیشن احتجاج کرتی ہے اور حکومت اسے راضی کرتی ہے لیکن یہ پہلی حکومت ہے جو خود احتجاج کرتی ہے ماضی میں شدید سیاسی اختلاف کے باوجود بھی اپوزیشن لیڈر کا مائیک بند کیا گیا اور نہ بات کرنے سے روکا گیااپوزیشن کی تنقید پر وزیر اعظم اتنا جذباتی اور حکمران جماعت آپے سے باہر ہوجائے، ایسے رویوں سے نظام چلتا ہے نہ جمہوریت بعدازاں شہباز شریف نے آمد اور یک جہتی کے اظہار پر آغا حسن کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں