عوام کو بنیادی سہولیات، خوشحالی و ترقی دیناا ولین ترجیح ہے، نورمحمد خان دمڑ

کوئٹہ:بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ ہماری ولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات خوشحالی و ترقی دینا ہے،عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ اپنے حلقے کے بنیادی مسائل حل کریں، عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے تاران قبیلے کے سردار عتیق الراحمن تارن کی قیادت میں تارن قبیلے کے معتبرین کے وفد ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیاتارن قبیلے کے معتبرین نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو علاقے کے بنیادی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے ہر گاؤں کے بنیادی مسائل سے باخبر ہوں ان تمام مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ اپنے حلقہ انتخاب کی ترقی اور خوشحالی چاہتا ہوں تاکہ عوام کی حالت بدل جاے،عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فر ض ہے،اپنے حلقے کے مسائل سننے کے لیے اور انہیں حل کرنے کے لیے خود ہمہ وقت اپنے حلقے کا دورہ کرتا ہوں تاکہ عوام یہ نہ سمجھیں کہ پچھلے ادوار کی طرح یہ عوامی نماہندہ بھی خالی نعرے لگا کر اپنے حلقے میں دکھائی نہیں دے رہا ہماری پارٹی کا منشور ہے کہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اس بات کا ثبوت حلقے کے عوام کے سامنے ہے ہمارے حلقے میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار دیا ہے اس کا موازنہ کر کے دیکھ لیں ہم اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھا دیا ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ گزشتہ تین سالوں میں اپنے عوام کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہوں کبھی بھی اپنے عوام کے مسائل سے غافل نہیں رہاہوں اور ہمیشہ جب بھی مجھے فارغ وقت ملا ہے میں کوئٹہ کے بجائے اپنے حلقے کا دورہ کرکے اپنے عوام کے درمیان میں رہنا چاہتاہوں اور عوام کے مسائل سنتے اور حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ اپنے حلقے کے مسائل کا حل میرا اولین ترجیحی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں