مالی سال 2021-22عوام دوست اور کھیل دوست بجٹ ہے، محکمہ کھیل

کوئٹہ:ترجمان محکمہ کھیل نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مالی سال 2021-22عوام دوست اور کھیل دوست بجٹ ہے نیشنل گیم کے لئے حکومت کی جانب 300ملین جبکہ دیگر کھیلوں کے انعقاد کے لیے بھی 300ملین مختص کر دیئے گئے بلوچستان کی مجموعی آبادی کا 60فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،ان کی فلاح و بہبود اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے حکومت بلوچستان مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کھیلوں کے فروغ کے لئے صوبے کے مختلف اضلاع میں فٹ بال اسٹیڈیم، فٹسال اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کے لئے 14بلین روپے مختص کئے ہیں جس میں سے اب تک 7.946بلین جاری کئے جاچکے ہیں۔ آئندہ مالی سال 2021-22کے لئے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لئے 300ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ امور نوجوانان کے لئے 50ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔مالی سال 2021-22کے لئے نیشنل گیمز کے انعقاد کے لئے 300ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔مالی سال 2021-22میں اس شعبے کے لیے ترقیاتی مد میں 5.673بلین روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 1.495بلین روپے مختص کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں