جرمنی اور روس کے درمیان بات چیت کا آغاز

برلن:جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر امانویل ماکروں نے کورونا کی وبا، ترکی اور روس جیسے معاملات پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے یہ اعلان صدر ماکروں کے دورہ برلن کے موقع پر سامنے آیا۔ صدر ماکروں کا یہ دورہ اس لیے بھی اہم تھا کیوں کہ اگلے ہفتے یورپی یونین کا سربراہی اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ رواں برس یہ پہلا موقع تھا کہ ایک غیرملکی رہنما جرمنی پہنچا۔ملاقات میں چانسلر میرکل نے روس کو ایک اہم چیلنج قرار دیا۔ چانسلر میرکل نے روس کے ساتھ بات چیت کے آغاز پر امریکی صدر جوبائیڈن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں