ڈیرہ اللہ یار میں بھانجوں نے فائرنگ کرکے ماموں کو قتل کردیا

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں بھانجوں نے فائرنگ کرکے ماموں کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطا بق جمالی بائی پاس پر گزشتہ روز دیرینہ دشمنی کی بنا پر ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان امام بخش چاچڑ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر اسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے ماموں بھانجے کے مابین دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی جسکا کچھ ماہ پہلے تصفیہ بھی ہوچکا تھا لیکن ملزمان نے ایک بار پر حملہ کرکے نوجوان کو قتل کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں