وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان میں انسداد پولیو مہم اور کورونا کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم اور کورونا چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے بل کیٹس فاونڈیشن کی پسماندہ لوگوں کی معاشی ترقی کے اقدامات کو سراہا۔

عمران خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، کورونا وبا میں بھی انسداد پولیو مہم زور و شور سے جاری ہے، رواں سال پولیو مہم میں 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے انسداد پولیو کے لئے پاکستان کیساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں