غیر منتخب لوگوں کو فنڈز کی فراہمی، میرٹ کی پامالی،و دیگر پالیسیوں کے خلاف متحدہ اپوزیشن کا کل بروز جمعہ،کوئٹہ میں شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ: متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں جمعیت علمائے اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کے بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان صوبائی اسمبلی کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک، اپوزیشن حلقوں میں کھلی مداخلت غیر منتخب لوگوں کو فنڈز کی فراہمی، جاری ناانصافیوں، میرٹ کی پامالی و دیگر پالیسیوں کے خلاف آج بروز جمعہ 25 جون کو کوئٹہ شہر میں شٹر ڈان ہڑتال ہوگا اسی دن سہ پہر 4 بجے منان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں تینوں سیاسی جماعتوں کے قائدین، رہنما اور کارکن شرکت کرتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور انداز میں شرکت کر کے نااہل حکمرانوں کی نااہلی، ناروا پالیسیوں کرپشن و کمیشن کو عوام کے سامنے اشکار کرنے میں کردار ادا کریں گے، بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے تین سالوں سے جس انداز میں بلوچستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی اجیرن بنائی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ نااہل حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے صوبے میں میرٹ کے بر خلاف اقدامات، کرپشن و کمیشن کا بازار گرم کرتے ہوئے سلیکٹڈ حکمران اپنی تمام تر توانائیاں اپوزیشن جماعتوں کو زیر کرنے، انتقامی کارروائیاں کرنے میں مصروف ہیں، حالیہ دنوں بلوچستان اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران جس انداز میں اپوزیشن جماعتوں کے معزز ارکان اسمبلی کو بکتر بند گاڑی کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی گئی جس میں اپوزیشن کے بہت سے ارکان اسمبلی زخمی ہوئے حکومت نے بلوچستان کی روایات کو پامال کرتے ہوئے خواتین ارکان اسمبلی کو بھی زخمی کیا ایسے ناروا و افسوسناک واقعے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے تمام تر فیصلے غیر جمہوری قوتوں کی زیر سایہ ہے ان کا عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ہے غیر جمہوری قوتوں کو خوش کرنے کیلئے بلوچستان کی حقیقی جماعتوں جنہوں نے یہاں کی عوام کے جمہوری حقوق، واک و اختیار، قومی تحریک کیلئے جدوجہد کی ہے کو زیر کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا ہے لیکن ان کی یہ عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جمہوریت دوست جماعتوں، پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے اراکین، کارکنوں وجمہوریت دوست عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنانے کیلئے اس میں بھرپور شرکت کرے کیونکہ اگر یہ حکومت مزید عوام پر مسلط رہی تو عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا جائے گا۔ یہاں کی عوام سیاسی کارکنوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم کسی کو قانون کی خلاف ورزی، میرٹ کے بر خلاف کام اور عوام دشمن رویوں و پالیسیوں کے خلاف اٹھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں