پنجاب یونیورسٹی سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: پنجاب یونیورسٹی سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ ایوان پنجاب یونیورسٹی سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔پنجا ب یونیورسٹی سے شراب کی برآمدگی سے ہزارو ں طلبہ و طالبات کے والدین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔تعلیمی درسگاہوں میں نشہ آور اشیاکا استعمال تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے۔جو طلبہ کے تعلیمی مستقبل کیلئے شدید خطرے کی علامت ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ پنجاب یونیورسٹی سے شراب برآمد ہونے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے تعلیم دشمن عناصر کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں