بلوچستان نیشنل پارٹی کی تاجر برادری سے کل جمعہ کو شٹرڈاؤن ہڑتال کرنے کی اپیل
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی بیان میں کوئٹہ کے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ حکومت وقت کی نارواہ پالیسوں انتقامی کاروائیوں بھڑتی ہوئی بے روزگاری مہنگائی غربت معاشی تنگ دستی سماجی ناانصافیوں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پینے کے صاف پانی کے عدم دستیابی لاقانونیت مہرٹ کی پامالی کے خلاف کوئٹہ شہر میں آج کے شٹرڈاؤن ہڑتال میں اپنے کاروبار بند کرکے حکومتی پالیسیوں سے عملی طور پر اپنے بے زاری کا ثبوت دے گزشتہ تین سالوں سے صوبائی حکومت نے اپنے اقتدار کو طول دینے مراعات و مفادات کے نتیجے میں تمام اداروں کو تباہی اور بربادی کے دہانے پے لا کھڑا کیا ہے حکمرانوں کو ہہاں کے عوام کی تجارت کو فروغ دینے اور عوام کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے صیح معنوں میں حکمرانی کرانے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ انہیں غیر جمہوری قوتوں نے یہ ٹاسک دیا ہے کہ وہ بلوچستانی عوام کو مزید پسماندگی غربت جہالت بے روزگاری اور احساس محرومی اور ہہاں کے وسائل سے محروم رکھ کر ہہاں کے حقیقی سیاسی قیادت اور پارٹیوں کو دیوار سے لگا کر ہہاں کے عوام کی حقیقی آواز کو بزرو طاقت خاموش کریا جاسکے ایسے سازشوں کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دینگے سیاسی جمہوری آئینی اور قانونی انداز میں ہر سطح پر مقابلہ کرتے ہوئے جدوجہد کرینگے بیان میں بی این پی کوئٹہ کے تمام کارکنوں عہدیداروں یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلران اور زمہ داروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے علاقوں میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے زمہ داروں سے مل کر شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنائے اور احتجاجی دھرنے میں شرکت کرنے کیلئے اپنے علاقائی ٹھولیوں کے صورت میں پارٹی جھنڈوں کے ہمراہ سہہ پہر تہن بجے میٹروکاپوریشن کے سبزہ زار میں پہنچ جائے تاکہ متحدہ اپوزیشن کے منان چوک پر مرکزی دھرنے میں شامل ہوسکے


