بلاول بھٹو کا سابق سیکرٹری اقبال شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی بلوچستان کے سابق جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیابلاول بھٹو زرداری نے سید اقبال شاہ کو انکی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا اورکہاکہ آپ کی پارٹی کے لئے طویل جدوجہد و خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا،در اثنا سید اقبال شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی قیادت کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے نومنتخب جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں