فرانس، کورونا وائرس سے اموات 13 ہزار سے تجاوز کرگئیں
فرانس، کورونا سے اموات 13 ہزار سے تجاوز کرگئیں جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات اور نئے مریضوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، فرانس میں بھی لاک ڈاون میں سختی کے باوجود اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔فرانس میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 13197 تک جاپہنچی ہے۔فرانس، لاک ڈاؤن میں مزید سختی گزشتہ روز فرانس کے نرسنگ ہوم میں اور اسپتالوں میں 987 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، اسپتالوں میں 554 افرادجاں بحق ہوئے جبکہ نرسنگ ہوم میں 433 افراد چل بسے۔فرانس کی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید987 افراد جان بحق ہوئے جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد13197ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments