اٹلی:مافیا کا کرو نا سے فائدہ، لوگوں میں کھانا تقسیم کرنا شروع کر دیا
اٹلی :اٹلی میں کرونا کے گھمبیر اور تشویشناک حالات سے فائدہ اٹھا کر مافیا اور جرائم پیشہ افراد نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف لانے کیلئے کھانا اور دیگر اشیا خورودنوش باٹنا شروع کر دیا۔ اٹلی حکام اس وقت کرونا کی وجہ سے سنگین معاشی بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ کرونا نے اٹلی کی معیشت کو بڑا دھچکا دیا ہے۔ جس کی وجہ سے اٹلی حکومت اس لاک ڈاؤن کی صورتحال میں اپنے عوام کو مکمل طور پر ریلیف دینے میں ناکام دیکھائی دے رہاہے، جس کا فائدہ اٹھا کر اٹلی میں سرگرم مافیا عوام کو اپنی طرف لانے کیلئے لوگوں کو کھانا اور دیگر ضروری اشیا فراہم کر رہی ہے۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے سرکار نے ان کو دھمکی دی ہے لیکن ان کو روکنے میں حکام ناکام دیکھائی دے رہے ہیں، ان ویڈیوز سوشل میڈیا میں وائرل ہو رہے ہیں جہاں پر بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام ان اشیا کو بہت خوشی کے ساتھ لے رہے ہیں، کیونکہ پچھلے ایک مہینے سے اٹلی پورا بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مالی بحران کا سامنا ہے جبکہ حکومت بھی بروقت عوام کو خوردنوش فراہم کرنے میں سست ہے۔ اٹلی میں پچھلے کئی عرصے میں یہ جرائم پیشہ گروپز سرگرم ہیں لیکن حالات ایسے بن چکے ہیں کہ نہ چاہتے ہوئے بھی کھانا لینے پر مجبور ہیں، اٹلی کے وزیر داخلہ نے کورونا کے پہلے دنوں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھاکہ اٹلی کے ان حالات سے یہ جرائم پیشہ افراد فائدہ اٹھائیں گے۔امید ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر سرکار نے جلد عوام کو ریلیف نہیں دیا تو عوام کے دلوں میں ان جرائم پیشہ افراد کیلئے ہمدردی اٹھا گا جبکہ کئی لوگ ان کا ساتھ دینا شروع کریں گے۔