عثمان کاکڑ کی ہلاکت کا معاملہ ، حکومت بلوچستان نے جوڈیشل تحقیقات کا حکم دیدیا
کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے عثمان خان کاکڑ کی موت کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں بلوچستان ہائی کورٹ کے دوججز جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ کو نامزد کیا گیا ہے محکمہ داخلہ وقبائلی امور کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ عثمان خان کاکڑ 23جون کو وفات پاگئے تھے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ان کی موت طبعی نہیں ہے اور شفاف تحقیقات کرائی جائے کیس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں بلوچستان ٹریبونل آف انکوائری آرڈیننس1969کے سیکشن 3کے سب سیکشن 1کے تحت جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ وہ عثمان خان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کرسکے اس سلسلے میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے
Load/Hide Comments


