کوئٹہ میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

کوئٹہ:کوئٹہ شہر میں قلت آب پینے کے صاف پانی نایاب، شہری پانی کی بوند بوند کر ترسنے لگے کوئی پرسان حال نہیں حکومت و ضلعی انتظامیہ نوٹس لیں اس وقت کوئٹہ شہر میں قلت آب کے باعث شہر کربلا کا منظر پیش کر رہاہے جگہ جگہ روڈ بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کرانے کے باوجود عوام کو پانی جیسی بنیادی اولین سہولت میسر نہیں، تفصیلات کے مطابق اندرون کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت سنگین صورتحال اختیار کر گیا جناح روڈ سمیت اندرون کوئٹہ میں گزشتہ 2مہینوں سے نلکوں میں پانی نہیں آئی ہے شہر کے عوام پانی کی بوند بوند کو تر س رہے ہیں واسا افیسران سے شکایت کرنے پر ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں کوئٹہ شہر کے اکثر علاقوں میں اس وقت پانی بدستور نایاب ہوگیا ہے شہر کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ٹینکر مافیا کی چاندی متعلقہ حکام نے چپ سادہ لی تفصیلات کے مطابق وسطی و نواحی علاقوں کوچہ امان گلبرگ اسٹریٹ،میکانگی روڈ، نواں کلی، یوحنا آباد،بیٹنی آباد، زرغون آباد، ہدہ جیل روڈ، منو جان روڈ، قلات اسٹریٹ، کلی فیض آباد، خروٹ آباد، گلشن شہاب،سبزل روڈ،خروٹ آباد،ائیرپورٹ روڈ،شیخ ماندہ،بروری روڈ،سیٹلائٹ ٹاؤن،کلی شابو،کلی عالم خان، ارباب کرم خان روڈ،پشتون آباد اور سریاب کے مختلف علاقوں میں بھی قلت آب کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے جس کا فائدہ ٹینکر مافیا ہی اٹھا رہے ہیں اس وقت فی ٹینکر پینے کا صاف پانی 2000سے 2500تک پہنچ گیا ہے یہ سلسلہ امسال کوئٹہ کے شہریوں کیساتھ رواں رکا ہے گرمی کے مارے غریب عوام نے کہاہے کہ اب حکومت اور واسا افیسران ہمارے مسائل نہیں سن رہے ہیں شنوائی نہ ہونے پر احتجاج بھی کرتے ہیں مگر ہمارے عارضی طور پر احتجاج کے دوران طفل تسلیاں دے کر بھی ہمیں پانی فراہم نہیں کیا جارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں