سلامتی کونسل عالمی وبا کے معاملے پر یکجہتی کا مظاہرہ کرے،اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریش نے اپیل کی ہے کہ سلامتی کونسل عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں یک جہتی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کورونا وائرس کی وبا کو ایک نسل کی جنگ قرار دیا۔ اس وبا سے متعلق سلامتی کونسل کے پہلے اجلاس کے موقع پر گوٹیریش کا کہنا تھا کہ کونسل کی جانب سے یک جہتی کا اشارہ اس خوف ناک وقت میں امید کی ایک کرن ثابت ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل کا ایک بند کمرہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا ہے، جس میں کونسل کے 15 رکن ممالک نے اس عالمی وبا کے خاتمے کے لیے تجاویز دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں