اٹلی میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر ڈرونز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
روم:اٹلی کے شہر لومبارڈی میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مزاج پرسی کرنے کے لیے ڈرونز نے ذمے داریاں سنبھال لیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سڑک پر نکلنے والوں کا ہیٹ سینسرز کے ذریعے ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے، جس کا ٹمپریچر زیادہ ہوتا ہے اسے ڈرون سے ہی خبردار کیا جاتا ہے کہ یہاں سے واپس چلے جائیں۔خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کیے جاتے ہیں تاکہ آئندہ ایسی حرکت نہ کی جاسکے۔ادھراٹلی کے وزیراعظم نے ملک میں جاری لاک ڈان میں 3 مئی تک توسیع کر دی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈان پہلی بار 9 مارچ کو 3 اپریل تک نافذ کیا گیا تھا جس میں بعد ازاں 13 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔
Load/Hide Comments