عوامی مفادات کا سودا کرنے نہیں دیں گے، اب صرف کام ہوگا، گہرام بگٹی

سبی:وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر بلدیات رکن صوبائی اسمبلی جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا ہے کہنے کہا ہے کہ عوامی مفادت کا سودا کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے اب صرف کام ہوگا سبی سمیت بلوچستان بھر میں عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی میں میونسپل کمیٹیاں اپنی ذمے داریاں پوری کریں علاقائی مسئلہ مسائل کا خاتمہ کرنے کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کی جارہی ہے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ بلدیات اپنے محدود وسائل میں ذمے داری کا مظاہرہ کررہا ہے بہت جلد سبی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کروں گاسبی میں صفائی مہم میں لاپرائی اور غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی میر غلام عباس بوہڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے نائب صدر بشیر خان باروزئی ودیگر کارکناں بھی موجود تھے قبل ازین چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی نے سبی میں صفائی مہم کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی جبکہ میونسپل کمیٹی سمیت ملازمین کو درپیش مسئلہ مسائل سے بھی آگاہ کیا اس موقع پروزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر بلدیات رکن صوبائی اسمبلی جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھا آج جس مقام پر پہنچا ہوں وہ حلقہ انتخاب کی عوام کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں جمہوری وطن پارٹی بلارنگ ونسل عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھارہی ہے ہم وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے عوام کے دلوں میں جگہ بناتے ہیں عوام کے درمیاں رہ کر ان کے مسائل ومشکلات کاازالہ کرے گے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے حقوق اور ان کی دھرتی پر کبھی سودے بازی نہیں کریں گے ہمارے ہاں مراعات نہیں قربانیوں اور نظریات کی سیاست ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتی ہم نے عوام کی عدالت میں ہی جواب دینا ہے انہوں نے کہا کہ سبی سمیت بلوچستان بھر میں میونسپل کمیٹیاں اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں اور عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی ممکن بنائیں اپنے اپنے علاقوں میں خصوصی صفائی مہم شروع کریں تاکہ ماحول صاف ستھرا ہوسکے صفائی نصب ایمان ہے اس سلسلے میں لاپرائی غفلت کسی صورت قبول نہیں کروں گا بہت جلد سبی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرکے میونسپل کمیٹیوں سمیت ملازمین کودرپیش مسائل کو حل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں