ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل کا26 سال سے بند آپریشن تھیٹر کو فعال کردیا گیا
اوتھل: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل کا26 سال سے بند آپریشن تھیٹر کو فعال کردیا گیا آپریشن تھیٹر کا باقائدہ افتتاح بلوچستان عوامی ہارٹی کے سینئر رہنما سابق چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ شیخ غلام اکبر نے فیتہ کاٹ کر کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ، ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق لاسی، سرجن ڈاکٹر الہٰی بخش، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر تولہ رام لاسی، ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، ڈاکٹر دھرم پال لاسی، وڈیرہ صوبہ خان مری، عبدالستار عاربانی، غلام رسول زکریانی آچرہ، سلیم اللہ جاموٹ، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن لسبیلہ کے صدر ڈاکٹر محمد خان شیخ، ڈاکٹر غلام نبی رونجھا، ڈاکٹر عمران بھی موجود تھے، اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینئر رہنما سردار شیخ غلام اکبرکہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بلوچستان بھر میں صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور موجود بجٹ میں صحت کی بہتری کے لئے اور دیگرمیگا پروجیکٹس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں آپریشن کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے آپریشن کے لئے بھی مریضوں کو کراچی جانا پڑتا تھا لیکن وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ذاتی کاوشوں سے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل میں آپریشن تھیٹر کو فنکشنل کیا گیا جو ایک اچھا اقدام ہے اس سے لسبیلہ کے غریب عوام کو کافی فائدہ پہنچے گاانہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے جام کمال خان دن رات محنت کررہے ہیں اور ضلع لسبیلہ کے تمام ہسپتالوں میں صحت کی بہتر سہولیات کے لئے اچھے اقدامات کئے جارہے ہیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرزاق لاسی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صحت کی سہولیات کے بہتر اقدامات کررہے ہیں اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل میں ادویات کے کوٹے کو بڑھایا جارہا ہے ہسپتال میں تعمیراتی کام بھی کئے جارہے ہیں اور ڈاکٹروں کی کمی کو بھی پورا کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل کا آپریشن تھیٹر عرصہ دراز سے بند تھا جس کا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کوفعال کردیا گیا ہے اب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں ہرنیا، اپینڈکس اور دیگر چھوٹے چھوٹے آپریشن کئے جائیں گے اور انشاء اللہ عنقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بڑے آپریشن بھی کئے جائیں گے، ڈاکٹر تولہ رام لاسی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہم شکر گزار ہیں کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال اوتھل کے آپریشن تھیٹر کو بحال کرایا اس سے عنقریب لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کا وژن ہے کہ بلوچستان بھر میں عوام کو صحت تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے موجودہ بجٹ جو عوام دوست بجٹ ہے اس میں صحت اور تعلیم کی بہتری کے لئے جو اقدامات کئے گئے وہ قابل تعریف ہیں۔


