وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے عبیداللہ کاسی کے اغواکے واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک کے قریب اے این پی کے مجلس عامہ کے جنرل سیکرٹری عبید اللہ کاسی کے اغوا کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی اور مغوی کی بحفاظت بازیابی کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اغوا میں ملوث عناصر کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیر داخلہ نے اغواء میں ملوث ملزم کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم کو قانون کی گرفت میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ دریں اثنا صوبائی وزیر داخلہ نے پشین حر مزئی میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار میر وائس خان شہید کی تحقیقات کا حکم دے دیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کیں کہ واقعے کے تمام پہلو سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں اور ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔


