وتھل، نوجوان نسل منشیات کی لت کا شکار، والدین پریشان

اوتھل:اوتھل میں نوجوان نسل منشیات کی لت کا شکار،والدین اذیت کا شکار،پولیس منشیات کو کنٹرول کرنے میں ناکام،ضلعی پولیس سربراہ اپنے دفتر تک محدودہورہ گئے،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کاضلعی ہیڈ کوارٹراوتھل ان دنوں منشیات کا گڑھ بن کررہ گیا ہے نوجوان نسل منشیات کی عادی ہونے لگی ضلعی ہیڈکوارٹر کی اب تو صورتحال یہ ہے کہ منشیات کے عادی افراد گلی محلوں میں بڑی دیدہ دلیری سے اپنا نشہ پورا کرتے ہوئے دکھائی دیتے رہتے ہیں اس حوالے سے اوتھل کے شیدی محلہ کے قریب بھنگیوں کے ایک مندر شری رام دیو میں نشے کے عادی افراد کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نشے کے عادی افراد کھلے عام نشہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں علاقہ مکینوں نے انکی وڈیوبناکرانہیں وہاں سے بھگا دیا جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ اوتھل میں کس قدر نوجوان نسل منشیات کی عادی ہوچکی ہے اور اس ساری صورتحال سے اوتھل پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ نوجوان نسل کی اس حدتک منشیات کی لت کا شکار ہونے پر والدین سخت ذہنی اضطراب کا شکارہیں اور انہیں ہروقت یہ ڈر لگارہتاہے کہ کہیں خدانخواستہ انکی اولاد اس زہر قاتل کا شکار نہ ہوجائے سوشل میڈیا پروڈیووائرل ہونے کے باوجود ضلعی پولیس سربراہ نے ہنوز کوئی نوٹس نہیں لیا جس سے انکی کارکردگی کی قلعی بھی کھل کرعوام کے سامنے آچکی ہے واضح رہے کہ ایس ایس پی لسبیلہ کا ضلعی دفتر بھی اوتھل میں ہے اور ان دنوں اوتھل میں منشیات کے عادی افراد روزبروز بڑھتے ہوئے نظرآتے ہیں جبکہ ایس ایس پی لسبیلہ آئے روز لسبیلہ سے منشیات اور منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے کا راگ الاپتے رہتے ہیں لیکن حقائق اسکے بالکل برعکس ہیں عوامی حلقوں نے اوتھل میں منشیات کی فراوانی پر آئی جی بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طورپر لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں منشیات کوکنٹرول کرنے کیلئے ایماندار اور مخلص افسران تعینات کریں ورنہ منشیات کی لعنت دیکھتے ہی دیکھتے ہر ایک کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں