تمام سیاسی جماعتیں فوج کے ساتھ ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں فوج کے ساتھ ہیں۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں پاک فوج اورجمہوری قوتیں ایک پیج پرہیں، تمام سیاسی جماعتیں فوج کے ساتھ ہیں۔ اپوزیشن کے ساتھ حکومت کے حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں، کشمیر کے الیکشن بعد ملک کے سیاسی حالات مزید بہتر ہوں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، حکومت کو اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، قومی مفاد میں حکومت اور اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں۔
Load/Hide Comments


