پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال میں پانی کی قلت بدستور مسئلہ بنی ہوئی ہے، چنگیز خان جمالی

ڈیرہ مرادجمالی:بلوچستان کے نہری علاقوں پٹ فیڈرکینال اور کیرتھرکینال میں پانی کی قلت بدستورجاری پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدرسابق وفاقی وزیر میرچنگیزخان جمالی کی صوبائی سیکریٹری ایریگیشن سندھ سے ملاقات۔سندھ کی جانب سے بلوچستان کے حصے کی پانی کی فراہمی کے متعلق آگاہی فراہم کی میر چنگیز خان جمالی نے بتایا کہ اس وقت پٹ فیڈرکینال اور کیرتھرکینال میں بلوچستاکے حصے کا پانی فراہم نہیں کیا جارہاہے جس کے باعث علاقے کے زمینداروں اورکاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے خریف کی فصلات کی بوائی کا سیزن شروع ہوچکا ہے مگر انہیں ذرعی پانی کی فراہمی کیلئے پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی گئی ہے اس لئے سندھ حکومت ہمیں اپنے حصے کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ کسانوں ذرعی پانی کی فراہمی میں مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے انہوں نے کہاکہ نصیرآبا دڈویژن کے لوگوں کا ذیعہ معاش ذراعت سے وابسطہ ہے اگر کسانوں کو اپنے حصے کا پانی فراہم نہ کیا گیا تو وہ سخت مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی ذراری چیئرمین بلاول بلاول بھٹوذراری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ محکمہ ایریگیشن کو سختی سے ہدایات دے رکھی ہیں کہ بلوچستان کی نہروں کو اپنے حصے کا پوراپانی دیا جائے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری ایریگیشن سندھ نے میرچنگیزخان جمالی کو یقین دیہانی کروائی ہے بلوچستان کو اپنے حصے کے پانی کی فراہمی کیلئے تمام کوشش کی جائے گی محکمہ ایریگیشن سندھ بلوچستان کی نہروں کو ذرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے تاہم دریاؤں میں پانی کی کمی کے باعث مشکلات پیش آرہی ہیں مگر اس کے باوجود بھی ہماری بھرپور کوشش ہے کہ پانی کی ترسیل بلوچستان کی نہروں کو بلاتعطل جاری رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں