متحدہ عرب امارات سے 25 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے منتظر
دبئی :متحدہ عرب امارات سے 25 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے منتظر۔یو اے ای نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر اپنے تمام طیارے روک دیے ہیں، 25 ہزار پاکستانی وطن واپس آنے کے خواہاں ہیں، جنہوں نے یو اے ای سے وطن واپسی کیلئے درخواستیں جمع کی ہیں لیکن طیاروں کی بندش کی وجہ سے وہیں پر پھنسے ہیں۔کرونا کی وجہ سے پوری دنیا میں افراتفری پھیل چکی ہے، دنیا بھر کےملکوں نے اپنے طیاروں کو آف لوڈ کر دیا ہے، ایک مہینے پہلے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کرونا وائرس کو ایک عالمی وبا قرار دیا تھا۔ اب تک مجموعی طور پر دنیا بھر سے 16لاکھ سے زائد افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں
Load/Hide Comments