سوات میں پی ڈی ایم کا جلسہ عام، تیاریاں مکمل

سوات: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام آج گراسی گراونڈ میں جلسہ کیا جارہا ہے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ عام کررہی ہے، جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، جلسے سے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیرپاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جلسے کیلئے سواات کے مختلف علاقوں ، دیر ، چترال ، چارسدہ ، صوابی ، مردان سمیت دیگر اضلاع سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔جلسہ میں پارٹی قائدین اور میڈیا کے لئے 2 اسٹیج سجائے گئے ہیں جب کہ شرکاء کے لئے 10 ہزار کرسیاں لگائی ہے، جلسہ گاہ میں جمعیت علماء اسلام کے 3 ہزار رضاکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ جلسہ گاہ کے باہر 1600 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں