چاغی میں آئے روز چوری ڈکیتی اغوا برائے تاوان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، بی ایس او پجار

دالبندین: بی ایس او پجار دالبندین زون نے اپنے بیان میں کہا کہ چاغی میں آئے روز چوری ڈکیتی اغوا برائے تاوان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے چاغی انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود ہے۔ بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ڈسٹرکٹ چاغی میں 20 سے زائد چوری کے واقعات ہوئے ہیں مگر کرپٹ اور نااہل ڈی سی اس وقت اپنے بینک بلینس بڑھانے میں مصروف ہے جس کے اہلکار رات گئے کسٹم کے پاس اور کردوک کے مقام پر زمباد گاڑیوں سے بھتہ لینے میں مصروف ہوتے ہیں۔بیان کے مطابق ایم پی اے چاغی کا ہم پہ ایک نااہل ڈی سی کو مسلط کرکے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے جس کی وجہ سے آئے روز چاغی نوکنڈی تفتان دالبندین میں چوری جیسے واقعات ہو رہے ہیں. بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان جلد از جلد ڈی سی چاغی کا تبادلہ کرکے ایک فرض شناس اور ایماندار ڈی سی چاغی میں تعینات کرکے چاغی کی امن و امان کو واپس برقرار رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں