جیکب آباد،دو بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
جیکب آباد:جیکب آباد میں دو معصوم بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے آباد تھانہ کی حدود قصبہ غلام رسول بروہی میں دو بچیاں تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں،فوت ہونے والی بچیوں میں 8 سالا نورین اور 7 سالا کلثوم شامل ہیں، لاشوں کو ضروری کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، لاشیں گھر پہنچنے پر ورثہ غم سے نڈھال ہو گئے۔
Load/Hide Comments


