سی پیک سے بلوچستان میں ترقیاتی انقلاب آئے گا، جام کمال
گوادر:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ گوادر سمیت بلوچستان کی ترقی میں وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں۔ پیر کو گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ سی پیک منصوبے بلوچستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی بدولت گوادر سمیت بلوچستان میں ترقیاتی انقلاب آئے گا،انہوں نے بتایا کہ گوادر میں ٹیکنیکل کالجز اور پہلی یونیورسٹی سمیت ہسپتال اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔
Load/Hide Comments


