وفاقی حکومت کا ملک میں مقیم غیرملکیوں کو نادرا کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں مقیم غیرملکیوں کو نادرا کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، غیر ملکیوں کو 3کارڈز کا اجرا کیا جائے گا، پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کے لیے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو جلد نادرا کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایلین رجسٹریشن اتھارٹی (نا را)کے پاس اس وقت ایک لاکھ بیس ہزار لوگوں کا ریکارڈ موجود ہے، غیر ملکیوں کو 3کارڈ کا اجرا کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں آئی ڈی کارڈ فار ایلین دیا جائے گا۔آئی ڈی کارڈ حاصل کرنے والے کو ملک میں کام کرنے کیلئے ورک پرمٹ کارڈ بھی حاصل کرنا ہو گا، دونوں کارڈ حاصل کرنے والے سرکاری نوکری حاصل نہیں کرسکیں گے۔ بچوں کے لئے جیونائل کارڈ جاری کئے جائیں گے، جس کے ذریعے اسکول میں داخلہ مل سکے گا، پہلے تارکین وطن کے بچے نویں جماعت کے بعد تعلیم کا حصول نہیں کر پاتے تھے، اب ممکن ہوگا۔ذرائع کے مطابق ایلین کارڈ بننے کے بعد یہ تمام افراد بینک اکاونٹ اور موبائل سم، یوٹیلیٹی کنکشن،ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کرسکیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں