کوٹری، حیدرآباد کے درمیان ریلوے لائن ٹوٹ گئی، ٹرین حادثے سے بچ گئی

جامشورو: جامشورو کوٹری سٹیشن کے قریب ایک اور مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

مال بردار ٹرین لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ کوٹری سٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگی۔ مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین سو فٹ ٹریک متاثرہ ہوا۔ ٹریک بحالی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں