واشک، تیز آندھی و طوفانی بارش، سیلابی ریلے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق متعدد مکانات منہدم

واشک:بلوچستان کے ضلع واشک میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،سیلابی ریلے میں دو افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد مکانات مہندم ہوگئے۔ کھجور کی تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا واشک میں گذشتہ شب موں سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی۔نواحی علاقے دراپ میں سیلابی ریلے میں بہہ کر خاتون سمیت دو افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق طوفابی بارشوں سے واشک ٹاں،پلنتاک اور گریشہ کے علاقوں آبادیاں زیر آب آگئیں۔ متعدد مکانات اور دیواریں مہندم ہوگئیں ہیں۔تیز ہواں کے باعث کھجور کے درجنوں درخت اکڑ گئے جبکہ کھجور کی تیار فصلوں، زمینداروں کے شمسی توانائی کے پینل اور دیگر مشنری کو بھی نقصان پہنچا ہے لیویز کی ریسکیو ٹیمیں اسسٹنٹ کمشنر واشک جہانزیب نور شاہوانی کی سربراہی میں متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ اس دوران ایک زخمی بچے کو بھی ریسکیو کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں