فرانس، کورونا کی اموات 14ہزار تک پہنچ گئیں

فرانس میں کوروناوائرس سے مجموعی طور پر 14ہزار اموات ہو چکی ہیں جبکہ فرانس میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کے باعث نئے مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ (ڈی جی ایس) کی طرف سے منظر عام پر لانے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس نے فرانس میں تقریبا 14،000 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ یکم مارچ سے فرانس میں کورونا وائرس سے وابستہ 13،832 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں