اسٹیبلشمنٹ نے واضح کہا پالیسی لائن ہماری نہیں وزیر اعظم عمران خان کی ہے‘ فیصل واڈا
لاہور:تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے پالیسی لائن کاکریڈٹ اسٹیبلشمنٹ کو دینے کی کوشش کی لیکن اسٹیبلشمنٹ نے واضح کہا کہ پالیسی لائن ہماری نہیں وزیر اعظم عمران خان کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفاہمت کیلئے کیا پتہ شہبازشریف کے ہم سے رابطے ہوئے ہوں،شہبازشریف نے مفاہمت کی سیاست کیلئے حکومت کو پیشکش کی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ہی بتادیں شہبازشریف کواسمبلی میں مائیک اسپیکرنے کیوں دیا، کیا آرمی چیف کو یہ نہیں کہاگیاکہ آپ کی پالیسی متاثرکن ہے،آرمی چیف نے جواب میں کہاپالیسی ہماری نہیں وزیر اعظم کی ہے۔
Load/Hide Comments


