تربت، فائرنگ کے واقعات میں 2افراد جاں بحق
تربت (نمائندہ انتخاب) تربت، فائرنگ کے2مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق، ایک زخمی، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈھنک کے علاقہ میں دوفریقین کے درمیان معمولی تکرارپر فائرنگ کے نتیجے میں غلام قادر نامی جان بحق اور 1زخمی ہوگیا پولیس نے 6افراد کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا، گرفتارشدگان میں خالد ولدشیرمحمد، محمد اسلم ولد شیرمحمد،نوید ولد شیرمحمد،مہیم ولد عبدالرشید، عبدالرشید ولد عمر اور شعیب ولد شہداد شامل ہیں، علاوہ ازیں گزشتہ شب دشتی بازار میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوید دشتی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
Load/Hide Comments


