ڈیرہ مراد جمالی، انتظامیہ اور محکمہ ایریگیشن کا غیر قانونی واٹر کورسز کیخلاف آپریشن

ڈیرہ مراد جمالی: ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایریگیشن کا پٹ فیڈر کینال کے بیرونی و اندرونی اطراف میں غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا بھاری مشینری کے ذریعے درجنوں واٹر کورسز منہدم 43 کلو میٹر پر محیط کمانڈ ایریا کی مکمل کلیئرنس تک آپریشن جاری رہے گا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہاکہ کاروائی کا مقصد ٹیل کے زمینداروں اور کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے چاول کی فصل کی بوائی کے دوران پٹ فیڈر کینال میں پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش ہیدریائے سندھ سے پٹ فیڈر کینال کا حصہ آب 6700 کیوسک ہے جبکہ کینال میں پانی کی موجودہ مقدار 3200 کیوسک کے لگ بھگ ہے انہوں نے کہا کہ ایکسین پٹ فیڈر کینال نثار احمد مغیری کی نگرانی میں غیر قانونی واٹر کورس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ اور نائب تحصیلداروں سمیت محکمہ آبپاشی کے افسران کو مختلف علاقوں میں غیر قانونی واٹر کورس کے خلاف آپریشن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں آپریشن پر معمور ہر افسر کو 3سے4 کلو میٹر کا ایریا کلئیر کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ نصیر آباد، کمانڈ ایریا کی لمبائی 43 کلو میٹر پر محیط ہے مکمل کلیئرنس تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں