لکپاس کسٹم چیک پوسٹ کے عملے نے کروڑوں مالیت کے غیر ملکی ڈیزل کی سمگلنگ قبضہ میں لے لیا

کوئٹہ: لکپاس کسٹم چیک پوسٹ کے عملے نے کروڑوں مالیت کے غیر ملکی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے قبضہ میں لے لیا تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹم پروینٹو عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر اندرون ملک ایرانی ڈیزل سمگل کرنا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں ڈپٹی کلکٹر اکبر جان گنڈاپور کی سربراہی میں سپرٹنڈنٹ طارق سلطان انسپکٹر رحمت اللہ خلجی انسپکٹر شبیر خان حوالدار تاج محمد ودیگر عملے نے قلات پولیس کے ہمراہ قلات کے قریب چار ٹینکر میں لوڈ ایرانی ڈیزل سمیت قبضہ میں لے لیا چاروں ٹینکرز میں ایک لاکھ 30ہزار لیٹر ڈیزل موجود تھا ڈرائیوز بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں ڈیزل بمعہ ٹینکرز کی مالیت تقریبا ڈھائی کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کلکٹر کسٹم عرفان جاوید نے کہا کہ ہم نے طے کرلیا ہے کہ ہر قسم کی سمگلنگ کی تدارک کے لئے اپنی تمام تر وسائل بروئے کار لاکر اس ناسور کر ختم کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں