ایران نے 70میگاواٹ میں 10میگاواٹ بجلی بحال کر دی

گوادر : گھنٹے کی طویل بریک ڈان کے بعد ایران نے مکران کی بجلی بحال کردی،70میگاواٹ میں دس میگاواٹ کی سپلائی سے مکران کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی اس سلسلے میں چیف کیسکو بلوچستان نے بذریعہ ٹیلی فونک بتایا کہ ایران نے ابھی صرف دس میگاواٹ بجلی کی سپلائی بحال کی ہے انہوں نے کہاکہ ایرانی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رات بارہ بجے کے بعد 70میگاواٹ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہاکہ ایران سے بجلی بحال ہوگئی ہے، اس وقت ہمیں ایران سے صرف دس میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہم صرف تربت کو تک بجلی چلا رہے ہیں تاکہ لوگ پانی اسٹور کرسکیں اور شام کو گوادر کی بجلی بحال کرینگے، چیف کیسکو نے بتایا کہ ایران نے رات تک 70میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے رات 12بجے تک پورے مکران کی بجلی بحال کرنے کی کوشش کرینگے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شنید میں آیا ہے کہ ایران میں بجلی کا ایشو آیا ہے جس سے نہ صرف مکران بلکہ عراق اور افغانستان کو بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے پاکستان اور ایران نے 2002میں 34میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لئے معاہدہ کیا تھا، جس میں مزید 30میگاواٹ کا اضافہ کیا گیا تھا پھر ایران سے مزید 30میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی تھی جو 2016میں ملک سے بجلی کی درآمد کو 104میگاواٹ تک پہنچا رہی ہے لیکن ایران نے پاکستان کو کبھی بھی 104میگاواٹ فراہم نہیں کیا زیادہ سے زیادہ 70میگاواٹ ہی فراہم کرتا آرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں